شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان اور راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر

 
0
414

سینٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
اسلام آباد اگست 26(ٹی این ایس) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ایوان بالا میں قائد ایوان پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے۔زرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقرر کردیا ہے اور سینٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان کے پاس تھا تاہم 18 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، درخواست پر (ن) لیگ کے علاوہ اتحادی سینیٹرز کے دستخط بھی موجود تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرکےعہدے سے ہٹادیا ہے۔