خیبرپختونخوا کے بعد ڈینگی نے پنجاب کا رخ کر لیا،راولپنڈی میں 215 افراد متاثر

 
0
877

راولپنڈی اکتوبر 15(ٹی این ایس) خیبر پختونخوا کے بعد ڈینگی نے پنجاب کا رخ کر لیا، راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے 215 افراد متاثرہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد ڈینگی کے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو 65 ،ہولی فیملی ہسپتال کی85 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے مزید70 مریض داخل ہو گئے،بینظیر ہسپتال میں زیرعلاج 12سالہ فرقان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو اورہولی فیملی ہسپتال میں 5افراد کی حالت تشویشناک ہے،مریضوں کی اکثریت کاتعلق چکلالہ ،ڈھوک چودھریاں اور ملحقہ علاقوں سے تھا،ڈینگی وائرس سے اب تک 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے ۔