راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ آصف خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، محنت کش لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر واہ نے متاثرہ شخص کی درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے محنت کش لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بہن کو اغوا کیا اور زیادتی کی، صدرواہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔













