رنگ روڈ راولپنڈی اور کچہری چوک منصوبے بہت جلد شروع کئے جائیں گے: کمشنر راولپنڈی

 
0
137

راولپنڈی 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے رنگ روڈراولپنڈی اور کچہری چوک منصوبوں کو بہت جلد شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کا حکم دیا۔ کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چیف انجینئر آرڈی اے ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا، محکمہ فنانس لاہور، پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا اور بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے دونوں منصوبوں سے متعلق اچھی شہرت کی حامل کمپنی کو کام فراہم کرنے کی ہدایت دی جس کیلئے فوری طور پرقواعدو ضوابط کے مطابق اقدامات کو بروئے کار لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری چوک کے منصوبے کی منظوری سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے دے دی ہے اور اس منصوبے پر 4.7 ارب روپے لاگت آئے گی، کچہری چوک پراجیکٹ کا دو منزلہ فلائی اوور ڈیزائن ایک منفرد ڈیزائن ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ کچہری چوک کے ڈیزائن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور سروس کی شفٹنگ کا کام بہت جلد مکمل ہو جائے گا اور بہت جلد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا یہ بھی کہناتھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ – R3 کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے جو کہ بانٹھ (5-N) سے ٹھلیاں (2-M) تک ہے اور اس کی لاگت 23.606 بلین روپے ہو گی اور اس کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہو گی۔۔۔۔۔۔۔