مدد محررران کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 
0
127

ہری پور 07 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی ہدایت پر جملہ تھانہ جات کے مدد محررران کے لئے 1 یوم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہارت رکھنے والے ریٹائرڈ پولیس افسران محررران کو مدعو کیا گیا۔ جنہوں نے جملہ مدد محررران کو تھانہ میں ان کی ذمہ داریوں اور اخلاقیات سے متعلق تربیت دیتے ہوئے تھانہ کے روزنامچہ، جملہ رجسٹروں میں اندراج، مال خانہ،کوت اور پولیس بلڈنگ کو منٹین کرنے اور انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ تھانہ میں شکایت کنندہ کیساتھ اچھے رویہ اپناتے ہوئے انکی کمپلین نہایت دلجمعی سے سننے کے ساتھ عزت و نفس کا خاص خیال رکھنے اور کمپلین پر بروقت قانونی تقاضے پورے کرکے کاروائی کرنے سے متعلق تلقین کی۔