پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 75 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

 
0
465
Hands in Handcuffs

کراچی دسمبر 22(ٹی این ایس): پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک کارروائی کے دوران 75 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر بلوچستان سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل اسمگل ہونے کی اطلاع ملی۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کو سٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلتقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیئے اور گزشتہ شب نیلینٹ کے قریب اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک مزدہ ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 24ہزار لیٹر جبکہ دوسرے ٹینکرز سے 51 ہزار ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا جو گوادر سے کراچی غیر قانونی طریقے سے اسمگل کیا جارہا تھا۔

کوسٹ گارڈز نے ٹرک، آئل ٹینکر اور پانچ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ضبط کئے گئے ڈیزل اور گاڑیوں کی مالیت۔ 24.355 ملین کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہم وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔