وزیراعظم نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 
0
380

کراچی دسمبر 22(ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے سے پورٹ قاسم، شکارپور اور محمود کوٹ میں پٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرنے کے ٹینکس بنائے جائیں گے، منصوبے سے پٹرولیم مصنوعات کی سڑک کے ذریعے ترسیل میں کمی آئے گی۔ جمعہ کو پورٹ قاسم پر وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے سے پائپ لائن میں ڈیزل کے ساتھ پٹرول لے جانے کی صلاحیت بھی پیدا کی جائے گی، پائپ لائن سے 2لاکھ 55ہزار ٹن پٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرنے کی سہولت حاصل ہو گی، پورٹ قاسم، شکارپور اور محمود کوٹ میں پٹرول اورڈیزل ذخیرہ کرنے کے ٹینکس بنائے جائیں گے، منصوبے سے پٹرولیم مصنوعات کی سڑک کے ذریعے ترسیل میں کمی آئے گی، پٹرولیم مصنوعات کی سڑک کے ذریعے ترسیل سے حادثات میں کمی ہو گی، پٹرول، ڈیزل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کم ہوں گے، منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 13کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے، منصوبہ مئی 2019میں مکمل ہو گا۔