راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کارروائی، ایک ہفتہ قبل دکان سے ایک کروڑ روپے کی چوری کا ڈراپ سین،دوکان کا اپنا ملازم ہی چور نکلا،مسروقہ رقم 1کروڑ روپے اور آہنی بکس برآمد،ملزم سے آری بلیڈ اور کاٹا گیا تالا بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل دکان سے ایک کروڑ روپے کی چوری کا ڈراپ سین کردیا ،دوکان کا اپنا ملازم ہی چور نکلا،مسروقہ رقم 1کروڑ روپے اور آہنی بکس برآمدکرلیا،ملزم سے آری بلیڈ اور کاٹا گیا تالا بھی برآمد ہوا،زیر حراست شخص نے دکان بند ہونے کے بعد تالا کاٹ کر واردات کی تھی،گنجمنڈی پولیس نے دوکان ملازم کو شامل تفتیش کیا تو اس نے چوری کا اعتراف کیا،ملازم کے انکشاف و نشاندھی پر مسروقہ رقم و دیگر سامان برآمد،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













