سی پی او کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی راول آصف محمود اور اے ایس پی نیوٹاؤن سرکل ضیاء الدین کی زیر نگرانی خود کو حساس ادارے میں افسر ظاہر کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی

 
0
316

راولپنڈی نومبر 19 (ٹی این ایس): سی پی او کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی راول آصف محمود اور اے ایس پی نیوٹاؤن سرکل ضیاء الدین کی زیر نگرانی خود کو حساس ادارے میں افسر ظاہر کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انسپکٹر شجاعت علی بابر ہمراہ سپیشل ٹیم نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریو ں سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے شہروں کو حساس ادارے میں نوکری دینے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزم فرید الدین جواس گینگ کا سرغنہ ہے وہ خود کوحساس ادارے کا کرنل اور اس کا ساتھی جنید خان کیپٹن ظاہر کرتے تھے۔ عامر منطور نامی شہری کی مدعیت میں دونوں ملزما ن کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ نمبر1275/19بجرم 420,419,170,171ت پ درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے حساس ادارے میں نوکری دینے کیلئے 9لاکھ روپے لیئے اور حساس ادارے میں نوکری کے جعلی لیٹر بھی دیا، مدعی عامر منظور ملزمان کے خلاف مزید وقاص لطیف اور بلال رفیق نامی شہری نے بھی نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کی درخواستیں دی ہیں، ایس ایچ او شجاعت علی بابر ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کو حساس ادارے کا افسر بن کر نوکریاں دینے کے عوض کروڑوں روپے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ملزمان سے دوران گرفتاری حساس اداروں کے مختلف جعلی کاغذات بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیئے۔ ملزمان سے متاثرہ ہونے والے مزید شہروں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔