راولپنڈی (ٹی این ایس) محمد مقصود وائس پریزیڈنٹ اور میاں سہیل انور کی زیر قیادت آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ایف-اے & سی-اے-او سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پنشنرز کو درپیش مختلف مسائل ان کے گوش گزار کیۓ۔ ایف-اے & سی-اے-او نے تمام مسائل بغور سنے اور تمام مسائل کو جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔ ایف-اے & سی-اے-او نے بتایا کہ جن کی پنشن میں اس ماہ غلطی سے کچھ کٹوتی ہو گیئ ھے وہ اسی ماہ کی 10 تاریخ تک ان کو مل جاۓ گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے موقع پر ہی ملک اعظم اکاؤنٹس آفیسر کو آرڈ جاری کیۓ کہ فورا اس سلسلے میں اقدامات کیۓ جائیں تاکہ کٹوتی شدہ رقم سب کو 10 تاریخ تک مل جاۓ۔پنشن کی ادائیگی بزریعہ AGPR انشاء اللہ اسی سال دسمبر تک کر دی جاۓ گی۔ہارڈشپ کمیٹی بہت جلد ختم کرکے پرائیٹی لسٹ کے مطابق واجبات کی ادائیگی کی جاۓ گی ۔ کموٹیش اور دوسرے تمام واجبات کی ادائیگی بھی بہت جلد شروع کر دی جاۓ گی۔پنشن میں جو 7 فیصد اضافہ ھوا ھے اگلے ماہ بمع ایریئر لگایا جاۓ گا۔ اس کے علاوہ دوسرے مسائل کے حل کے حل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔اجلاس کے آخر میں محمد مقصود میاں انور سہیل نے ایف-اے & سی-اے-او اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا گیا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے وفد کی بات سنی اور مسائل کے حل کا وعدہ بھی کیا ۔













