جاتلی گجر خان،ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار

 
0
1220

راولپنڈی جنوری 15(ٹی این ایس)پولیس نے تھانہ جاتلی کے علاقہ میں ایک ماہ قبل ماں اور بیٹی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق 20 دسمبر 2017 کو زینب بی بی اور ان کی بیٹی نتاشہ فیاض اپنے گھر کے صحن میں خون میں لت پت پائی گئیں ۔
زینب بی بی کے داماد نور حسین کی پولیس کو اطلاع دینے پر اے ایس آئی محمد اشرف اور اے ایس آئی محمد شریف کی قیادت میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی،


ایس ایچ او ثنااللہ کی کاوشوں اور پیشہ وارانہ طریقہ کارکے بل بوتے پر 12 جنوری بروز جمعہ کو پولیس نے ملزمان عدنان پرویز ،انجم پرویز اور شوکت اسلم کو گرفتار کر لیاگیا ۔
پولیس زرائع کے مطابق دونوں ملزمان نے اقرار جرم کرلیا اور ان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھریاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
ٹی این ایس کو مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ شادی سے انکار مذکورہ ماں اور بیٹی کے قتل کی وجہ بنی،مقتولہ نتاشہ کی خالہ کابیٹا مبینہ طور پر اس سے شادی کرنا چاہتا تھا،تاہم بے روز گارہونے کی وجہ سے رشتے سے مسلسل انکار کیا جا تا رہا،بعد ازاں مقتولہ کے کزن نے ان کے گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کو دھمکا کر اس کے بیٹے کے ذریعے ماں بیٹی کو قتل کروا دیا۔