راولپنڈی نومبر 19 (ٹی این ایس): تھانہ گنجمنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، پتنگیں بیچنے والا گرفتار۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کی زیر نگرانی پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 1کس پتنگ فروش گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 715 پتنگیں اور 4 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کرلیں ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اسرار احمد کی ٹیم نے کی. ملزم محمد محبوب ولد محمد یوسف سے 715 عدد پتنگیں اور 4 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے.