سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن اور ایس پی راول ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر منشیا ت فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، ترجمان راولپنڈی پولیس

 
0
550

راولپنڈی جنوری 08 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی راجہ اعزاز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش خرم خالد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی راجہ اعزاز نے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش خرم خالد جس پر 17 عدد منشیات کے مقدمات درج ہیں کو گرفتار کر لیا۔

ملزم خرم خالد کافی عرصہ سے روپوش تھا. ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی راجہ اعزاز نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا. ملزم کے قبضے سے 4 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔