چیئرمین قائمہ برائے داخلہ رحمان ملک نے بچوں سے زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے گروہ کے خلاف سوموٹو نوٹس لے لیا ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب

 
0
637

اسلام آباد نومبر 19 (ٹی این ایس): چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے راولپنڈی سے گرفتار بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ سہیل ایاز کیس پر سوموٹو نوٹس لے لیا سینٹر رحمن ملک نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی سنیٹر رحمن ملک نے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سہیل ایاز کے مکمل کوائف بیرون ملک اور اندرون ملک ملازمت کی تفصیلات اور جرائم پر مبنی جامعہ رپورٹ سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے رحمان ملک نے ملزم کی برطانیہ و اٹلی میں گرفتاری و بے دخلی کی مکمل تفصیلات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔راولپنڈی پولیس نے ملزم سہیل ایاز کو نجی سوسائیٹی سے گرفتار کیا تھا مقدمے کی تفتیش کے دوران روات پولیس نے ملزم کے ایک ساتھی کو پیرودھائی سے گرفتار کیا تھا جس کی حراست سے ایک بچہ بھی برآمد کیا گیا تھا راولپنڈی پولیس کی تین ٹیمیں سہیل ایاز کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ ابتدائی طور پر ملزم سہیل ایاز 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر روات پولیس کی حراست میں ہے ابتدائی تفتیش کے دوران مزید گرفتاریوں پر ملزم کے خلاف 2 مزید ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کے سوموٹو نوٹس کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرے گا