سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے اور کشمیر ہائی وے کی تزئین و آرائش، دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے لیے PC-Iتیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 
0
413

اسلام آباد نومبر 19 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے اور کشمیر ہائی وے کی تزئین و آرائش، دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت کے لیے PC-Iتیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر روڈ(ساؤتھ)کو دونوں ایونیوز کی تزئین و آرائش اور دیگر کاموں کا پی سی ون تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ دونوں کوریڈور اسلام آباد میں داخلی اور خارجی راستہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس لیے ان کی باقاعدہ تزئین و آرائش اور ان کے گرد موجود گرین ایریاء کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
PC-Iان دونوں ایونیوز کی ایک دفعہ خوبصورتی پر محیط نہیں ہو گا بلکہ ابتدائی طور پر تین سالوں تک کے تزئین و آرائش کے پلان پر مشتمل ہو گا۔ اس منصوبے کا پی سی ون روال ڈیم چوک انٹرچینج کے PC-I کے ساتھ متوقع طور پر سی ڈی اے۔ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP) کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گے۔