سابق ماڈل عینی خان فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق

 
0
770

کراچی، جولائی  21 (ٹی این ایس):  ماضی قریب کی معروف ماڈل عینی خان فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

اطلاعات  کے مطابق پاکستان کی معروف سابق ماڈل عینی علی خان جو لکھاری اور صحافی  بھی ےتھیں، کراچی کے علاقے قصر زینب میں ہفتہ کی صبح اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ ان کے دوست نے عینی خان کی ہلاکت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد جب فائربریگیڈ کی ٹیم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔