حکومت میں آنے کے بعد نیب کا نیا ادارہ بنائیں گے،ایک نیا بلدیاتی نظام بھی متعارف کروائیں گے: عمران خان

 
0
442

اسلام آباد، جولائی 22 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد نیب کا نیا ادارہ بنانے کا اعلان کردیا، سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد نیب کا نیا ادارہ بنائیں گے اس ادارے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، جبکہ ایک نیا بلدیاتی نظام بھی متعارف کروائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے ،ْ، میرا مقابلہ نوازشریف اور ان کے پیچھے کھڑی عالمی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، مافیا کے ساتھ ہے۔یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کرکے مظلوم بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے۔ سربراہ تحریک انصاف مزید کہتے ہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد ایک نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ناظم کے براہ راست انتخابات کرائیں گے اور بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو سہولیات دیں گے۔ لندن کا میئر بھی براہ راست منتخب ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں ہوتا بلکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔ عمران خان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد نیب کا ایک نیا اور مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ نیب کے اس نئے ادارے کی صلاحیت میں اضافہ بھی کریں گے۔ نیب کا نیا ادارہ خود مختار ہوگا اور کرپشن کرنے والوں پر آزادی کیساتھ ہاتھ ڈال سکے گا۔