منشیات فروشوں کا بیناالصوبائی گینگ کے 9 ارکان گرفتار، 70 کلو گرام چرس برآمد

 
0
10944

جامشورو، جولائی 22 (ٹی این ایس):  ضلع جامشورو سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے، CIA ٹیم جامشورو نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات  کی سمگلنگ اور سیل میں ملوث بیناالصوبائی گینگ کے 09 ملزموں کو گرفتار کرلیا لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت،محمد اقبال ولد عبد الغفار درانی،ثناءاللہ ولد نصراللہ، عبدالرزاق ولد حبیب اللہ بوزدار،علی دوست ولد حبیب اللہ بوزدار، نادر ولد عبدالعزیز لاشاری، صدام حسین ولد عبدالعزیز،نصیر ولد عبد الرحمٰن،غلام قادر ولد فقیر شیر دل سومرو اور ندیم ولد فقیر شیر دل سومرو۔ کے طور پر ہوئی ہے۔

گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 70 کلو گرام( تقریباً 2 من چرس )برآمد کی گئی

مذکورہ منشیات فروش چمن بارڈر گلستان سے جامشورو میں مختلف منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرتے ہیں۔

سی آئی اے پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے جامشورو پولیس اسٹیشن کے حدود سے مین ڈیلر سے لیکر چھوٹے ڈیلر سمیت 09 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ تین منشیات فروش  فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار منشیات فروشوں سے انویسٹیگیشن کی جارہی ہیں، اور مذکورہ فرار منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے جامشورو پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف جامشورو پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔