پنجاب کی یونیورسٹِوں میں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا

 
0
309

لاہور 20 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے،جس کے لئے قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

سچ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی یونیورسٹِوں میں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علماء کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر صرف مدارس کا حق نہیں بلکہ تمام تعلیمی نظاموں کا ہے۔

تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے اور اس کا سب سے بہترین ذریعہ قرآن کا باترجمہ پڑھنا ہے۔