بڑھتا ہوا درجہ حرارت، پانی کی کمی اور فضائ آلودگی 3 بڑے ماحولیاتی خطرات: ایس ڈی پی آی سروے

 
0
451

اسلام آباد، جولائی 22 (ٹی این ایس):  سیاسی جما عتوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب کے 14فیصد عوام جبکہ ملک کے 13 فیصد عوام نے خاموش مگر فیصلہ کن رائے دہی کا عندیہ دیا ہے۔ اس امر کا اظہار ایس ڈی پی آی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قییوم سلہری اور ڈاکٹر شفقت منیر نے مقامی ہوٹل میں ووٹرز کے لئے کیے گے سروے کے اجرا کے موقع پر کہا۔ سروے ماحولیاتی بیرومیٹر کے مطابق ماحولیات کے حوالے سے الیکشن میں اٹھ کر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت آبی قلت ، صفائی کی ٓلودگی کے متعلق لو گو ں نے عدم د لچسپی کا اظہار کیا، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا سروے کے دوران خیبر پختون خواہ کے چالیس فیصد 40 %، پنجاب کے 28% سندھ کے 26% اور بلو چستان کے 20% عوام نے اس مو ضوں پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات کو سرایاہے۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ سروے کا مقصد پاکستان کے عوام کے رائے کو جانچنا ہے تاکہ عوام کے رحجان کا اندازہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آی اور مقامی جریدے کے مشترکہ پولٹیکل بیرومیٹر کے اجرا کے حوالے سے ڈاکٹر عابد قییوم سلہری نے کہا کہ سروے کے مطابق پاکستان کے 13 فیصد عوام نے راے دینے سے انکار کرتے ہو ئے کہا کہ اس کا فیصلہ رائے دہی کے موقع پر کرنیگے۔ یاد رہے کہ یہ سروے 12جولائی 2018 تک کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آی کے ڈ اکٹر شفقت منیر نے مزید کہا کہ اس سروے سے آسانی سے اندازہ لگایہ جا سکتا ہے کہپاکستان کی عوام میں ما حولیاتی مسائل کے حوالے سے شعور اُجاگر ہوا ہے۔ گرچہ لوگوں نے 25 جولائی کو رائے د ہی کے دوران اس امر کو پیش نظر نہ رکھتے ہوئے فیصلہ کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ پہلا مو قع ہے کہ ماحولیاتی سروے کی بنیاد پر چاروں صوبوں پر مشتمل بیرومیٹر کا اجرا کیا گیا ہے۔