حساس اداروں کی رپورٹ، ملک بھر میں 60 ہزار 100 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

 
0
398

اسلام آباد، جولائی 22 (ٹی این ایس):  الیکشن 2018 کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 100 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیدیا گیا۔ حساس اداروں  نے اس ضمن میں ایک  جامع رپورٹ مرتب  کی ہے  جس میں

آئندہ عام انتخابات کے دوران 60 ہزار 100 پولنگ  مراکز کو  حساس قرار دیدیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بلوچستان کے 1768 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 3536 پولنگ مراکز،خیبرپختونخواہ 7356 پولنگ اسٹیشنز اور 21158پولنگ مراکز،پنجاب میں 5686پولنگ اسٹیشنز جبکہ 15466پولنگ مراکز ،سندھ کے 5776پولنگ اسٹیشن اور 19387 پولنگ مراکز جبکہ وفاقی دارلحکومت کے 173پولنگ اسٹیشنز، اور 573 مراکز  حساس قرار دئے گئے ہیں۔

حساس اداروں کی  اس رپورٹ کو  وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن پیش کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس کے پیش نظر  تمام چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کو اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ رپورٹ کی روشنی میں  پنجاب اوروفاقی دارالحکومت میں پولیس کے202100 پولیس اہلکار،سندھ میں الیکشن 2018کے دن 10599،خیبر پختونخواہ میں 87269،بلوچستان میں پولیس اور ایف سی کے 59497  اہلکار ڈیوٹی پرتعینات کئے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے  نہ ہوئے تو پولنگ کا عمل متاثر ہو گا۔ رپورٹ میں ریٹرننگ اور پریذائڈنگ افسران بی ڈی کلئیر پولنگ اسٹیشن اور سیکیورٹی کی تعیناتی یقینی بنائے جانے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔