حکومت اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات موخر کروانے کے لیے متحرک

 
0
56

حکومت اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات موخر کروانے کے لیے متحرک ، الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی تیاریاں، باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر کروانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ خط لکھے جانے کا امکان ہے، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں،انتخابات موخر کیے جائیں،ذرائع کے مطابق حکومت خط میں انتخابات کو غیر معینہ مدن تک ملتوی کرنے کی درخواست کرے گی،مراسلے میں حکومت ممکنہ طور پر موقف اختیار کرے گی کہ انتظامیہ وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی میں مصروف ہے اس حوالے سے پرامن الیکشن کا انعقاد مشکل ہے