کیپٹن صغیرحیدری کوذکرمصائب ال محمد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں سیاسی سماجی مذہبی اورعوام علاقہ نے شرکت کی

 
0
495

راولپنڈی نومبر 19 (ٹی این ایس): کیپٹن صغیرحیدری کوذکرمصائب ال محمد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں سیاسی سماجی مذہبی اورعوام علاقہ نے شرکت کی۔ مرحوم انتہائی شریف النفس ملن سازشخصیت تھے گذشتہ روزحرکت قلب بندہونے پرانتقال کرگئے تھے
مرحوم محمد صغیرحیدری نے طویل عرصہ پاکستان ارمی میں خدمات سرانجام دی اوربطورکیپٹن ریٹائرمنٹ لی۔ نمازجنازہ کنگوٹہ سیداں میں صدرٹی این ایف جے اسلام ابادعلامہ بشارت امامی نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں برگیڈئیر(ر)غلام علی کمانڈر شیرجنگ چیئرمین یوسی سہالہ چوہدری ندیم وائس چیئرمین ناصرچھٹہ وائس پرنسپل کیڈٹ کالج سیدنویدحیدر مولانافداشاہ بخاری مولاناسیدرفاقت شاہ چیرمین القائم حاجی اصغر حیدری کونسلرز چنگیزکیانی راجہ حمزہ کونسلرعبدالرحیم جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور سوگواران الفت حیدری لیاقت حیدری نزاکت حیدری صداقت حیدری سے تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کےلیے دعاء کی