پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک کا انتخابی مہم کے تمام  اخراجات کے فنڈز  پانی کے ڈیم کی فنڈز مہم  میں جمع کرنے کا اعلان

 
0
456

راولپنڈی، جولائی 10 (ٹی این ایس):  پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک نے  انتخابی مہم کے تمام  اخراجات کے فنڈز  پانی کے ڈیم کی فنڈز مہم  میں جمع کرنے کا اعلان کیا ھے نامزد امیدوارقومی اسمبلی  اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نےراولپنڈی میں  ڈور ٹو  ڈور مہم کے دوران کہا کہ”پانی پر سیاست مملکت پاکستان کے ساتھ جرم قرار دیا جاۓ” ”پانی زندگی ھے ”اسے بچانا قوم کا مستقبل بچانا ھے   نامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا کہ  اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ھے الیکشن کے پہلے روز میڈیا پر جس مسلہ کو اجاگر کیا تھا آج قوم ،ملک سلطنت ،عوام ،فوج سب اس میں حصہ ڈال رھے هیں،راولپنڈی  میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیاھے  ،”پانی پر سیاست مملکت پاکستان کے ساتھ جرم قرار دیا جاۓ” ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فوری طور پر تعمیر اعلان کرکے ملک کو بنجر ہونے سے بچا لیا ھے پاکستان عوامی لیگ کے منشور میں پانی کیلئے نئے ڈیم کی تعمیر سر فہرست ھے ، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا وقت آگیا ھے عوامی ایشوز پر سیاست کرنے کے بجاۓ عوامی ایشوزکو تمام سیاستدان مل حل کریں ، عوامی ایشوز پر سیاست کا کھیل کھیلنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ،انہوں نے عوام سے اپیل کی سیاسی اختلافات بالا طاق رکھتے ھوے قومی منصوبوں میں حصہ ڈالیں کارخیر میں حصہ ڈال کر ھم دنیا آخرت میں سرخرو ھو سکتے انہوں نے کہا پاکستان کو بنجر کرنے والے سیاستدان خود بنجر ہو جائیں گے  روایتی سیاستدانوں  نے راولپنڈی کو لاوارثوں   کا شہر بنا دیا ھے  ،عوام  ایسے آزمائےہوئے سیاستدانوں کو مسترد دیں گے، راولپنڈی کے  کچھ سیاست دان  علاقہ کو پسماندہ رکھ کر انہیں ذہنی غلامی میں رکھنا چاہتے  ھیں اس لیے راولپنڈی کا کوئی عوامی منصوبہ کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔