تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نہم کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے والےدرندہ صفت ملزم کوگرفتار کرلیا

 
0
355

راولپنڈی نومبر 11 (ٹی این ایس): تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نہم کلاس کے بچے سے زیادتی کرنے والےدرندہ صفت ملزم کوگرفتار کرلیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزم تنویر احمد بلوچ قبل ازیں بھی بد فعلی کے اقدام کے جرم میں جیل کاٹ چکا ہے، بچے کے والد منصور آفتاب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی بچہ سے زیادتی کی کوشش کر چکا ہے،جس پرگرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم نے بدلہ لینے کے لیے بچہ سے بدفعلی کی اور بچہ کو قتل کی دھمکیاں دیں، پولیس نے متاثرہ بچہ اور ملزم کو فرانزک جانچ پڑتال کے لیےہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا، ہیومن رائٹس کے مقدمات میں بمطابق SOP عمل درآمدجاری ہے،بدفعلی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے لیے معاشرہ کو کردار ادا کرنا ہو گا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے۔