تھانہ مری پولیس نے سرقہ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

 
0
463

راولپنڈی نومبر 11 (ٹی این ایس): تھانہ مری پولیس نے سرقہ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے،جہنوں نے نقب زنی کی وارداتوں کے لیے گینگ تشکیل دیا،، اظہری گینگ کے ملزمان نقب زنی کی وارداتوں کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں روپوش ہو جاتے تھے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد آصف سکنہ سرگودہا،بخت زادہ سکنہ باجوڑ، محمد اظہر اور محمد شبیر سکنائے ایبٹ آباد شامل ہیں، ملزمان چوری کی واردتوں کیلئے نقب زنی کرتے،مقفل شدہ گھروں کی ریکی کر کے لوٹ لیتے تھے، ملزمان نے دوران انٹروگیشن متعدد وارداتوں میں طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء سرقہ کرنے کا انکشاف کیاہے، ملزمان کو مزید انٹروگیشن کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا، سرقہ ،نقب زنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے SHO مری اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔