ایس پی رائے مظہر اقبال نے ایس پی راول ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

 
0
586

راولپنڈی جنوری 18 (ٹی این ایس): راول ڈویژن کا چارج سنبھالتے ہی ڈویژن کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد،ہدایات جاری، تفصیلات کے مطابق ایس پی رائے مظہر اقبال نے ایس پی راول ڈویژن کا چارج سنبھال لیا، چارج سنبھالتے ہی ایس پی راول ڈویژن نے ڈویژن کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا اور ہدایات جاری کیں، تعارفی میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم، ایس ڈی پی او وار ث خان سرکل عمران خان کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سلطان قمر،ایس ایچ او پیرودھائی محمد ظہیر بٹ، ایس ایچ او رتہ امرال مرزا شکیل احمد، ایس ایچ او گنجمنڈی اسرار احمد ستی، ایس ایچ او وارث خان محمد خان،ایس ایچ او تھانہ بنی فضل اکبر، ایس ایچ او تھانہ صادق آبادطاہر احمد ریحان اور ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن مرزا جاوید اقبال نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موثر اور منظم حکمت عملی اپنائی جائے، تمام امور کی انجام دہی میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تفتیش کے عمل کو غیر جانبداری اور شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،تھانے میں آنے والے شہریوں سے اچھے طریقے سے پیش آئیں، فرنٹ ڈیسک،ریسکیو 15،PMDU، 8787آئی جی کمپلینٹ سیل اور سی پی او آفس کی طرف سے آنے والی شہریوں کی درخواستوں پر فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی درخواستوں پر افسران کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر عمل درآمد کرتے ہوئے ضروری کاروائی کی جائے، کوئی درخواست پینڈنگ نہیں ہونی چاہیے، سنگین وقوعہ کی اطلاع فوری دی جائے،تمام تھانوں کے کیمرے درست حالت میں ہونے چاہئیں، غیر ملکیوں خاص طور پر چائینز کی سیکیورٹی کو مزیدفول پروف بنانے کیلئے اقدمات کیے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ٹیررگینگز کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے اورجرائم پیشہ افراد، قانون شکنوں، منشیات فروشوں،پتنگ فروشو ں،قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔