کٹاس راج میں ہوٹل، واش رومز اور دکانیں بنانے کے لیے اراضی 30 سالہ لیز پر دینے کا اعلان

 
0
408

راولپنڈی جنوری 30(ٹی این ایس )متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے کٹاس راج میں ہوٹل، واش رومز اور دکانیں بنانے کے لیے اراضی 30 سالہ لیز پر دینے کا اعلان کر دیا۔ نائب ناظم متروکہ وقف املاک راولپنڈی آصف خان کے مطابق متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے کٹاس راج چوآسیدن شاہ میں واقع اپنی ملکیتی اراضی ترقیاتی منصوبہ جات کی خاطر 30 سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر کامیاب بولی دہندگان ضروری کارروائی کی تکمیل پر ہوٹل، واش رومز اور دکانیں بنا کر اپنے زیراستعمال لا سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹاس راج اراضی کی نیلامی 12 فروری 2018ء کو ہوگی جس میں کامیاب بولی دینے والے حضرات کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد لیز ایگریمنٹ کی تکمیل کی جائے گی