سی ڈی اے پلاننگ ونگ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 
0
131

اسلام آبا-وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18کے افسر محمد ارشد چوہان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹیز کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، محمد اعجاز احمد شیخ کو ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹیز کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر ماسٹر پلان لگا دیا گیا ہے ،محمد اعجاز الحسن کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ لگا دیا گیا ہے ، عبدالحق بروہی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ لگا دیا گیا ہے ، کرن سعید کو ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹیز کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں شاہور عادل کو ٹائون پلانر (ریجنل پلاننگ ) کے عہدے سے ہٹا کر ٹائون پلانر(ہائوسنگ سوسائٹیز )لگا دیا گیا ہے۔