چوبیس ممالک کے سیاحوں کی پاکستان آمدپرویزا کی سہولت کی تفصیلات سے متعلق پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی (آج)پریس کانفرنس کرینگے 

 
0
376

اسلام آباد ،جنوری 21(ٹی این ایس):حکومت پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے 24 ممالک کے سیاحوں کو پاکستان آمد پر 30 دن کے(آن آرائیول)سیاحتی ویزے کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے جس کی تفصیلات کا اعلان پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان (آج)پیر 22 جنوری کو پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی مختار علی رانا کے مطابق پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی ملک میں سیاحت کے حوالے سے کئے جانے والے دیگر اقدامات سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے