امریکہ، پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار میمن کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

 
0
21510

لاس اینجلس اگست14(ٹی این ایس)پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر  لاس اینجلس امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار میمن کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر سفارتخانہ کے سینئر افسران اور امریکی اور پاکستانی کمیونٹی کے متعدد مہمان موجود تھے ، پرچم کشائی کے موقع پر مادر وطن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

 

اس موقع پر ایک ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا بعد ازاں لانس اینجلس میں مقیم  بے شمار پاکستانیوں سے امریکہ اور پاکستان کی سیاسی،معاشی اور معاشرتی صورتحال پر بات چیت  بھی کی گی ، سن فرانسسکو سےبابر چغتائی ، خواجہ وقاص اور خواجہ یاسر بھی موجود تھے۔