بے نظیر ائیر پورٹ پر مسافروں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار نہ ہوسکا

 
0
378

راولپنڈی،04اپریل(ٹی این ایس):بے نظیر ائیر پورٹ پر مسافروں کو لوٹنے والا گینگ اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔ائیر پورٹ پر موجود سیکیورٹی فورسزاور پولیس،ملکی اور غیر ملکی مسافروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایئر پور پر گزشتہ ایک مہینہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے تین پاکستانی اور غیر ملکی مسافر لٹے جا چکے ہیں،جن میں 3مسافر نقدی،قیمتی سامان اور پاسپورٹ سے محروم کردیے گئے۔ائیر پورٹ پولیس نے واقعات  کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز  کردیا ہے۔

تاحال ملزماں ابھی تک گرفتار نہیں کیے جا سکے۔