راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی زیرصدارت مری ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی بھی موجود تھے ۔کمشنر راولپنڈی کو سیاحوں کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔برفباری سیزن سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ 15 دسمبر تک تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیے۔ جبکہ سیکورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ برفباری کے سیزن کے دوران مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں ڈیجیٹل کونٹینگ کی جائے۔
کمشنر راولپنڈی نے ھدایت کی گنجائش سے زائد گاڑیوں کو داخل نہ ہونے دیا جائے۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا برفباری سیزن کے دوران گذشتہ سال کی طرح شیٹل سروس کا بندوبست کیا جائے گا۔مری میں 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کنسٹریکشن کرنے پر پابندی ہوگی۔ایکسپریس وے پر موڑ سائیکل کی انٹری پر 15 دسمبر سے 15 فروری تک مکمل پابندی عائد ہوگی۔
کمشنر راولپنڈی نے ھدایت کی برفباری کی سیزن میں تمام ادارے 24 گھٹنے الرٹ رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا وہ تمام انتظامات کی خود نگرانی کرینگے اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے پلان پر من وعن عمل درامد یقینی بنایا جائے گا