راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)ایس ایچ او وارث خان جواد شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم بڑی کاروائی

 
0
16

راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ)ایس ایچ او وارث خان جواد شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم بڑی کاروائی، تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا منشیات سپلائر گرفتار، ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم قبل ازیں منشیات کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابقایس ڈی پی او وارث خان سرکل ملک رفاقت کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے منشیات سپلائر ارشد عرف ٹلہ کو گرفتار کرلیا، ملزم ارشد عرف ٹلہ سے 11 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم قبل ازیں منشیات کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہیں۔