راولپنڈی (ٹی این ایس) رتہ امرال پولیس نے رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا مطلوب شخص گرفتار کر لیا، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیوں میں 33 ویں روز شہر بھر سے 326 بھکاریوں گرفتار ، زیر حراست افراد میں 142 مرد 167 خواتین اور 17 خواجہ سرا شامل ہیں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا، منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تین افراد گرفتار ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد، رتہ امرال پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر3 کلو 410 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 540 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیے، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر 80 لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ نیو ٹاؤن، ٹیکسلا، مندرہ اور گجر خان کے علاقوں میں کی گئیں ، گاڑی و موٹر سائیکل سمیت چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث افراد گرفتار، کار اور موٹرسائیکل رقم 2 ہزار برآمد، تھانہ کینٹ نے چوری میں ملوث شخص گرفتار کر کے کار برآمد کر لی تھانہ آر اے بازار نے موٹرسائیکل برآمد کر لیا ملوث شخص گرفتار، تھانہ پیرودھائی نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر کے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں رقم اور 6 ہزار اور اسلحہ برآمد کر لیا،















