راولپنڈی(ٹی این ایس) تھانہ وومین کی ایس ایچ او ارم خانم خود ہی چور نکلی

 
0
61

تھانے آنے والی درخواست گزار اریشہ خالد کے والٹ سے مبلغ 26000 روپے نکال لئے

چوری پکڑے جانے پر متعلقہ محرر انیتا نسیم کو بھی معطل کروا دیا

راولپنڈی تھانہ وومین کی ایس ایچ او ارم خانم نے تھانے آنے والی درخواست گزار خاتون کے پرس سے 26000 روپے نکال لیے درخواست گزار تھانہ میں دادرسی کے لئے گئی اور ایس ایچ او ارم خانم سے ملی اور اپنا والٹ وہی بھول آئی جب دوبارہ ایس ایچ او صاحبہ کے کمرے میں اپنا والٹ لینے گئی تو دیکھا والٹ سے 26000 روپے غائب تھے سی سی ٹی وی کیمرا میں دیکھا گیا تو پتہ چلا ایس ایچ او ارم خانم والٹ اٹھا کر بائر گئی اور پیسے نکال کر والٹ کو نیلے رنگ کی کرسی کے نیچے پھینک دیا اور مکر گئی کہ پیسے میں نے نہیں نکالے جبکہ یہ سب تھانے میں موجود سٹاف اور محرر نے خود تھانے میں لگے کیمروں میں دیکھا اور جب متعلقہ محرر نے ایس ایچ او ارم خانم کو پیسے واپس کرنے کو کہا تو وہ غصہ ہو گئی اور محرر انیتا نسیم کو معطل اور ڈسمس فرام سروس کروانے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور ایس ایچ او ارم خان کا کہنا تھا میرے اعلی افسران کے ساتھ بہتر تعلق ہیں اور میں انہیں پرفیوم گفٹ کرتی رہتی ہوں اس لئے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اب جیسا ایس ایچ او صاحبہ ارم خان نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا اور محرر انیتا نسیم کو معطل کر دیا گیا سوال یہ پیدا ہوتا ہے اگر اس طرح کے ایس ایچ اوز کو تھانوں میں تعینات کیا جائے گا تو مجرم کون پکڑے گا یہاں تو عوام پولیس کے ہاتھوں محفوظ نہیں اس حوالے سے آئی جی پنجاب ، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشن کو سوچنا ہو گا کہ عوام کی حفاظت کے لئے تعینات ایس ایچ او اگر یہ کام کریں گی اور اپنا گناہ چھپانے کے لئے اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو معطل کروائے گی تو اس طرح فرنٹ لائن پر لڑنے والے ایماندار افسران اور اہکاران کا نا صرف مورال کم ہو گا بلکہ عوام کا پولیس سے اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ اس حوالے سے اگر متعلقہ ایس ایچ او ارم خانم یا راولپنڈی پولیس کے سپوک پرسن اگر کوئی موقف دینا چاہیں تو ہمارا ادارہ ان کے لئے حاضر ہے۔