افغانستان(ٹی این ایس) طالبان انتظامیہ نے باضابطہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ انفرا اسٹرکچر انیشی ایٹیو‘ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار

 
0
46

افغانستان

طالبان انتظامیہ نے باضابطہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ کے ‘بیلٹ اینڈ روڈ انفرا اسٹرکچر انیشی ایٹیو‘ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے ایک تکنیکی ٹیم چین روانہ کریں گے۔ یہ اہم اعلانات جمعرات 19 اکتوبر کو افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نے کیا۔ طالبان کی جانب سے 2021 ء میں دوبارہ حکومت سنبھالنے کے فوراﹰ بعد سے ہی چین نے طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔ گزشتہ ماہ چین کابل کے لیے اپنا سفیر مقرر کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ اس طرح چین ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا، جنہوں نے کابل متعینہ اپنے سابقہ سفیروں کی بحالی کا اعلان کیا یا ان کی ”چارج ڈی ا فیئر‘‘ یعنی سفارتی مشن کے سربراہ کے طور پر تقرری کی تاہم ان تقرریوں کا مطلب افغانستان کو قانونی طور پر تسلیم کرنا  نہیں ہوتا۔