اسلام آباد (ٹی این ایس) نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، شعیب شاہین

 
0
47

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اور قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا، تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں کہ مجرم کو ضمانت دی جائے،لت نے خود کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، نیب کو کس نے کہا کہ آکر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ ہمیں اعتراض نہیں، ایسے فیصلوں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین کا سابق وزیر اعظم اورپاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر گرفتاری سے منع کرنے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئےمزیدکہنا تھا کہ آج نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیاہے، پاکستانی کی عدالتی تاریخ میں اس سے قبل ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے کہ کسی مجرم کو ضمانت دی گئی ہو، عدالت نے خود کہا تھا کہ درخواست قابل سماعت نہیں تو پھرنیب کو کس نے کہا کہ آکر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ ہمیں اعتراض نہیں، ایسےعدالتی فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مایوسی کا شکار لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، خیال رہے کہ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نےپولیس اور دیگر اداروں کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئےانہیں گرفتار کرنے سے روک دیاتھا اورعدالتِ عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔