ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور کی جانب سے ڈاکٹر زاہد اللہ(پی ایس پی) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد.

 
0
372

ہری پور فروری 22(ٹی این ایس): پولیس کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان، جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دفتر شعبہ جات کے افسران پولیس نے شرکت کی۔

ڈاکٹر زاہد اللہ( پی ایس پی) نے ہری پور تعیناتی کو اپنی سروس کا بہترین حصہ قرار دیا اور ضلع ہری پور میں فرائض سر انجام دینے والے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔اور ہری پور کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر زاہد اللہ(پی ایس پی) نے تمام افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر افسران پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کو تحائف بھی پیش کئے اور ان کی اعلی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔