راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، TSF گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف شانی ٹیرر ساتھی سمیت گرفتار

 
0
424

راولپنڈی اپریل 23 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، TSF گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف شانی ٹیرر ساتھی سمیت گرفتار، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوۓ ذیشان عرف شانی ٹیرر اور ساتھی اعزاز کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے مزاحمت بھی کی۔ ملزم شانی ٹیرر قتل، دہشت گردی سمیت اسلحہ کی نمائش، قبضہ گروپ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ ذیشان عرف شانی ٹیرر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بھی وائرل کی تھی، ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے بتایا کہ ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ویڈیو وائرل کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، سی پی او کی ایس پی صدر، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش، دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، معاشرہ میں خوف اور دہشت پھیلانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس