اسلام آباد تھانہ سہالہ میں 11/12 سالہ بچی زر بی بی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ, ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید نے نوٹس لےلیا

 
0
310

اسلام آباد اپریل 23 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ سہالہ میں 11/12 سالہ بچی زر بی بی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ, ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید نے نوٹس لےلیا, ایس رورل زون ملک نعیم اقبال کو فوری گمشدہ بچی تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا, بچی کے والد آدم خان نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی جسکی عمر 11/12 سال ہے, جو اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ کوڑا کرکٹ چننے روات منڈی کےعلاقے میں گئی جو تاحال واپس نہ آئی ہے جبکہ اس کے ساتھ جو بہن بھائی گئے تھے وہ واپس آ گئے ہیں
لہذا بچی کی تلاش میں اس کی مدد کی جائے,
درخواست دہندہ روات میں کباڑ کا کام کرتا ہے, اور رہائش بھی روات کے علاقے میں ہے , ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کے عمل کو شروع کر دیا گیا, اور
ڈی ایس پی سہالہ زیر نگرانی ایس ایچ او سہالہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے پولیس ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی دیگر تمام تر ذرائع بروئے کار لا کر گمشدہ بچی کو تلاش کیا جائے, بچی کی تلاش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے,انشاء اللہ جلد ہی بچی کو تلاش کر لیا جائے گا,اگر کسی شہری کو اس بچی کے متعلق کوئی معلومات ہوں یا کوئی مزید معلومات کی ضرورت ہے تو ایس ایچ او تھانہ سہالہ انسپکٹر ملک محمد بشیر کے موبائل نمبر03455114344 اور تھانہ سہالہ کے نمبر0514491334پر رابط کر سکتے ہیں,