رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی سے روزانہ کروڑوں روپے لوٹنے والا مافیا سرگرم ہو گیا

 
0
297

انتظامیہ کی ہدایات پر پناہ گاہوں اور دیگر اخراجات میں حصہ ڈالتے ہیں کوئی کاروائی نہیں کر سکتا۔تاجروں کا موقف
اسلام آباد اپریل 23 (ٹی این ایس): رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں مصنوعی مہنگائی سے روزانہ کروڑوں روپے لوٹنے والا مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے مرکزی حکومت کی طرف سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف موثر قانون سازی اور سخت سزاوں کے اعلان کے باجود باوجود انتظامیہ اپنے زیر سایہ زخیرہ اندزوں اور اسمگلروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہوگئی ہے سبزی و فروٹ اسلام آباد میں چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات ایک لسٹ جاری کی جاتی ہے تاہم مارکیٹ کمیٹی ذرائع اور تاجروں کے مطابق اس ریٹ لسٹ پر فروخت ممکن نہیں ہے جبکہ سبزی منڈی اسلام میں سینکڑوں غیر قانونی گوداموں میں اربوں روپے مالیت کا سامان گزشتہ کئی روز سے ذخیرہ کرکہ رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں مہنگا کرکہ فروخت کیا جا رہا ہے مارکیٹ کمیٹی ذرائع کے مطابق مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی انکے دائرہ اختیار میں نہیں ہے مارکیٹ کمیٹی سبزی و فروٹ منڈی میں لائی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانا متعلقہ اسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کے خلاف کاروائی بھی متعلقہ اے سی کی ہی سربراہی میں کی جا سکتی ہے۔سبزی،فروٹ،اجناس،گنا اور دیگر منڈیوں میں موجود ہمارے ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے تاجروں،اڑھتیوں اور یہاں کاروبار کرنے والے افراد کیلئے باقائدہ ایک نمائندہ مقرر کر رکھا ہے جو متعقلہ افراد سے طے شدہ رشوت کسی نہ کسی مد میں وصول کرکہ عدم کاروائی کی یقین دہانی کرواتا ہے مصنوعی مہنگائی اور مافیا سے متعلق تحقیقاتی سٹوری میں ہوش ربا انکشافات متوقع ہیں پاور پراجیکٹس،چینی اور گندم کے بعد سبزی و فروٹ اور دیگر اشیاء سے اربوں روپے لوٹنے والے مافیا بے نقاب ہونے میں مدد ملے گی