پیکا ایکٹ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

 
0
148

اسلام آباد 23 فروری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکشن 20 کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

پیکا ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔