وزیراعظم کا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس

 
0
181

اسلام آباد 23 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا.

وزیرِ اعظم کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔