قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ، غوث بخش مہر اور راجہ ریاض میں مقابلہ

 
0
124

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کامعاملہ ،تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے لئے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ 17 ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ۔17ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ ریاض کے نام کی حمایت کی ہے۔مونس الہیٰ نے اپوزیشن لیڈر کےلیے درخواست واپس لے لی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کےلیے غوث بخش مہر اور راجہ ریاض میں مقابلہ ہوگا،غوث بخش مہر کو تین جبکہ راجہ راجا ریاض کو 17اراکین کی حمایت حاصل ہے۔راجہ ریاض کو اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا جاے گا۔