قومی اسمبلی اجلاس میں نوکریاں فروخت کیے جانے کا انکشاف

 
0
97

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری اداروں میں نوکریاں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

یہ انکشاف مولاناعبدالاکبر چترالی نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ایک سال سے سوالات کر رہا ہوں جواب دینے کے بجائے کہا جاتا ہے کہ آڈٹ پیرا از موجود ہیں جن کے خلاف آڈٹ پیرا موجود ہیں ان کے خلاف کیا ایکشن ہوا یہاں مک مکا چل رہا ہے کرپشن کی انتہا ہوگئی ہے کیا کرپشن کے خاتمے کے لئے کچھ کیا جائے گا سرکاری اداروں میں نوکریاں برائے فروخت ہیں۔