عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پر کی کوئی اہمیت نہیں،پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں، فواد چوہدری

 
0
366

اسلام آباد ،جنوری18 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں‘ موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فود چوہدری نے کہا کہ اس قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں جسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔ پارلیمنٹ وہی مقدس ہوتی ہے جسے عوام عزت دیں قرارداد کی منظوری صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے موجودہ پارلیمنٹ کے زیادہ ارکان کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ عوامی پذیرائی نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔