اٹک ،گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے دو خواتین اور ایک بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئے

 
0
274

اٹک،جنوری18 (ٹی این ایس):اٹک کے نواحی علاقے ڈھوک فتح سرور روڈ پر موجود گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئے جن میں دو خواتین ، ایک مرد اور ایک چار سالہ بچہ شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ڈھوک فتح سے اطلاع آئی کے گھر میں دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی ہے جس پر ریسکیو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ذرائع نے بتایا کہ اہلخانہ کے مطابق ایک کمرے میں گیس لیکیچ کی وجہ سے چولہا جلانے پر آگ بھڑک اُٹھنے کی وجہ سے چار سالہ عبد الہادی ولد فرخ نواز ، پچیس سالہ فرخ نواز ولد نواز ، 55سالہ شہناز بی بی زوجہ محمد نواز اور پچیس سالہ ناہید زوجہ محمد رضا جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے چاروں افراد کو راولپنڈ ی بینظیر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چار سالہ عبدالہادی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔