لاہور ،دسمبر09(ٹی این ایس): پنجاب فوڈاتھارٹی نے راولپنڈی گنج منڈی کے علاقے میں چھاپا مارکر6 ہزارکلوگرام گندی مچھلی برآمدکرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گندی مچھلی صرف تالاب ہی گندانہیں کرتی بلکہ پورے شہرکوبیمارکرسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مچھلی گندی ہی نہیں تھی بلکہ اس کاٹھکانہ بھی گٹرکاپانی تھا۔ راولپنڈی گنج منڈی کے علاقے میں 6ہزارکلوگرام گندی مچھلی برآمدہوئی ہے۔
یہ مچھلی شہرکے معروف ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کوسپلائی کی جاتی تھی۔طبی ماہرین کاکہناہے کہ گندی مچھلی کھانے سے معدے،جگراور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں لگ جاتی ہیں،جبکہ گندی مچھلی کاگردوں پربڑابرااثرپڑتاہے۔گندی مچھلی کنگ فشر، بالاجی فشر اور شبیرجان سے برآمد کی گئی۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے گندی مچھلی کوموقع پرتلف کرکے ہوٹل انتظامیہ کوآئندہ کیلئے خبردارکرنے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی گندی اور مضرصحت مچھلی سپلائی کرنے اور ہوٹلوں پرفروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرے۔













