سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک کوچھوڑکراب بیرون ملک نہیں جاؤں گا،طاہرالقادری کااعلان

 
0
390

لاہور دسمبر 9(ٹی این ایس): عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے واضح کیاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک کوچھوڑکربیرون ملک نہیں جائیں گے،اب ایسے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں کہ یہاں سے چلے جاناممکن ہی نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکے دوران جب ڈاکٹرطاہرالقادری سے سوال کیا گیا کہ اب آصف زرداری ،عمران خان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں آپ کےساتھ کھڑی ہیں آپ بنی بنائی گیم چھوڑکربھاگ تونہیں جائیں گے۔جس پرڈاکٹرطاہرالقادری نے واضح کیا کہ اب ممکن ہی نہیں ہے کہ یہاں سے چلے جاؤں۔واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی گئی ہے۔رپورٹ میں کسی حکومتی عہدیدارکوذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیاہے۔جبکہ دوسری جانب سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء للہ کومجرم ٹھہراتے ہوئے مستعفی ہونے کامطالبہ کررکھاہے۔